فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد تا پنڈی بھٹیاں موٹروے کو دو لین سے بڑھا کر تین لین کرنے کے لیے توسیعی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت موٹروے کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا، جس سے ٹریفک کے دبائو میں کمی اور آمدورفت میں روانی پیدا ہونے کی توقع ہے۔ توسیعی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد فیصل آباد، چنیوٹ، پنڈی بھٹیاں اور گردونواح سے سفر کرنیوالے شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات میسر آنے کی امید ہے، جبکہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دبائو کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔




