باسی کھانا کھانے سے بہن بھائی جاں بحق

لاہور( بیورو چیف)باسی کھانا کھانے سے بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقے سلامت پورہ میں بہن 14سالہ اسماء اور 13سالہ قدیر کی طبیعت خراب ہونے پر دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیاجو دوران علاج دم توڑ گئے ۔اہل خانہ کے مطابق دونوں کی طبیعت باسی کھانا کھانے کے بعد خراب ہوئی۔پولیس کے مطابق فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں تاہم حتمی وجوہات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی ۔پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں