دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی ہو گی

ساہیوال ( بیورو چیف)پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی حسان احسن نے کہا ہے کہ15 اکتوبر سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کی جائیگی سموگ سیزن کے حوا لے سے پنجاب ٹرانسپورٹر اتھارٹی نے کہا کہ ٹرانسپور ٹ ڈیپارٹمنٹ، ای پی اے اور دیگر اداروں نے مل کر کر سموگ کے خاتمے پر کام کیا جس کے نتیجے میں گزشتہ سال سموگ کی صورتحال میں کافی بہتری نظر آئی۔انہوں نے بتایا کہ کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفیکیٹس میں 18فیصد اضافہ ہوگا جبکہ محکمہ ایکسائز میں 24 ملین گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں ۔محکمہ گاڑیوں کو ایک سال کے لئے سٹیکر جاری کرے گا سیکرٹری پنجاب رانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق گاڑیوں کے خلاف کاروائیاںٹریفک پولیس کے ہمراہ کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں