ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) جعفرآبادمیں عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے آٹھ سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔پولیس کے مطابق جعفراباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار صحبت پور چوک پر قائم پرائیویٹ کلینک میں ایک عطائی ڈاکٹر نے بخار کے لیے ایک آٹھ سالہ بچے کو انجکشن لگایا انجکشن ریکشن کرنے کے باعث بچے نے ماں باپ کے سامنے تڑپ کر جان دیدی بچے کی موت واقع ہونے پر ڈاکٹر اپنا کلینک بند کرکے فرار ہوگیا والدین نے اپنے لخت جگر کی اپنے ہاتھوں میں لاش اٹھار قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور شدید احتجاج کیا جس پر پولیس اور محکمہ صحت ڈیرہ اللہ یار کی انتظامیہ حرکت میں آگئی واقعے کا مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر کی تلاش شروع کردی گئی




