سو روپے فی لیٹر ریلیف ہماری جدو جہد کا نتیجہ ہے

لاہور( بیورو چیف)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ظالمانہ پٹرولیم لیوی کے خلاف ہماری جدوجہد کے نتیجے میں حکومت 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے پر مجبور ہوئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کی اسکیم کا جائزہ لیں گے اور آج رات اپنا موقف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اسکیم سے پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پٹرولیم لیوی کے خلاف ہماری جدوجہد، لانگ مارچ اور دھرنے اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں