گوجرہ(نامہ نگار) قتل یا خود کشی ،کھیتوں میں چارہ لینے گئے نوجوان کی درخت سے لٹکتی نعش برآمد۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر432ج ب کاشعیب کھیتوں میں چارہ لینے کیلئے گیاجس کی نعش درخت سے لٹکتی ہو ئی پائی گئی ۔ جس کے پائوں پر بلیڈ کے کٹ کے نشانات پائے گئے ہیں اطلا ع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس گوجرہ چوہدری ندیم جٹ موقع پر پہنچے اور اس کی نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی ۔جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور اس کی موت کے مختلف پہلوئوں پر تفتیش کاآغاز کر دیاہے۔




