نیشنل گروپ ہی چیمبر آف کامرس کی بقاء کی علامت ہے،میاں ادریس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں نیشنل گروپ ایسوسی ایٹ کلاس کی طرف سے شہر کی بزنس کمیونٹی’ آفس بیریئر اور ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں کے اعزاز میں شاندار ڈنر دیا گیا’ ڈنر تقریب میں چیمبر آف کامرس میں نیشنل گروپ کے ایسوسی ایٹ کلاس کے گروپ لیڈر میاں محمد ادریس’ کارپوریٹ کلاس کے گروپ لیڈر میاں جاوید اقبال’ کنوینر شبیر حسین چاولہ’ جنرل سیکرٹری رانا محمد سکندراعظم خاں کے علاوہ انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا’ انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’ سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی’ مرکزی کلاتھ بورڈ کے صدر الحاج نصیر یوسف وہرہ’ غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم’ طارق قادری’ متوقع صدر ملک عارف احسان’ شیخ محمد فاضل’ شیخ آصف انور’ چوہدری علی اختر’ چوہدری رحیم رندھاوا’ خالد محمود قاسمی’ میاں علی احمد ‘ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں کے علاوہ شہر بھر کی بزنس کمیونٹی کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل گروپ کے قائدین میاں محمد ادریس اور میاں جاوید اقبال نے کہا کہ شہر بھر کی بزنس کمیونٹی سے کھچا کھچ بھرا ہوا یہ حال اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ نیشنل گروپ ہی چیمبر آف کامرس کی بقا کی علامت ہے’ تاجروں اور صنعت کاروں کا ہم پر یہ غیر متزلزل اعتماد ہمارے ارادوں کو تقویت دے رہا ہے’ اس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں’ میاں محمد ادریس اور میاں جاوید اقبال نے کہا کہ 21 اور 22 ستمبر کو نیشنل گروپ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرے گی’ نیشنل گروپ نے ہمیشہ کارپوریٹ سیکٹر اور ایسوسی ایٹ سیکٹر کو درپیش مسائل کو ہر فورم پر اٹھایا ہے اور اس کا حل ڈھونڈا ہے’ ہم صرف باتیں نہیں کرتے کام کر کے دکھاتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ چیمبر آف کامرس کی جو ٹیم آ رہی ہے وہ نہایت محنتی اور تجربہ کار ہے’ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں کام کرنے کا شوق ہے اور انہوں نے اپنی اپنی ایسوسی ایشنوں میں کام کر کے دکھایا ہے’ انہوں نے کہا کہ نیشنل گروپ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور اپنے ممبران کو ان کا جائز مقام دیا ہے’ انہوں نے کہا کہ تاجر چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا بلکہ کام چھوٹا اور بڑا ہو سکتا ہے’ مگر ہمارے نزدیک سب کو مقام برابر ہے’ ایک انڈسٹری اونر اور ایک چھوٹی دکان کا مالک ہمارے لئے قابل عزت و تکریم ہے’ یہی وجہ ہے کہ فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ ہمارے امیدواروں کی کامیابی کا ذریعہ بنی ہے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں نیشنل گروپ کے کنوینر شبیر حسین چاولہ اور جنرل سیکرٹری رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ چیمبر کسی کی ذاتی ملکیت نہیں’ چیمبر کے دروازے شہر بھر کے تاجروں کیلئے کھلے ہیں’ یہاں ہر کسی کو خدمت کا موقع ملتا ہے بشرطیکہ وہ خدمت کا جذبہ رکھتا ہوں’ انہوں نے کہا کہ نیشنل گروپ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی اصولوں پر کبھی سودا نہیں کرے گی’ انہوں نے چیمبر آف کامرس کی نئی آنے والے ٹیم کو ایڈوانس مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ شہر بھر کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کریں گے اور انہیں حل کروائیں گے’ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں