آرائیں ایسوسی ایشن وفد کی جٹ فائونڈیشن کے چیئرمین سے ملاقات

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم آرائیاں پنجاب کے نائب صدر’ آرائیں ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر میاں امجد اقبال کی قیادت میں وفد نے آل پاکستان جٹ فائونڈ یشن کے چیئرمین چوہدری الیاس جٹ سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا’ وفد میں آرائیں ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے چیئرمین میاںجاوید اقبال چاچو ایڈووکیٹ’ سینئر نائب صدر میاں پرویز اختر ‘جنرل سیکرٹری میاں ندیم انجم سلیمی’ میاں محمد رفیق’ میاں محمد اصغر فنانس سیکرٹری’ میاں اعجاز’ میاں عابد حسین ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری ‘ میاں زاہد جاوید کوارڈی نیٹر’ انجمن آرائیاں یوتھ ونگ پنجاب کے صدر ڈاکٹر ابوبکر جواد’ جنرل سیکرٹری میاں احمد علی’ میاں علی اجوشامل تھے’ اس موقع پر مرکزی تنظیم آرائیاں پنجاب کے نائب صدر میاں امجد اقبال نے کہا کہ آرائیں ایسوسی ایشن کے عہدیدار فیصل آبادمیں بسنے والی تمام برادریوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں’ خصوصاً وہ لوگ جو اپنی برادری کی ویلفیئر کیلئے کچھ کر رہے ہیں یا کچھ کرنا چاہتے ہیں’ ہم جٹ برادری کی ویلفیئر کیلئے کی گئی آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں آپ اپنی برادری کے ساتھ ساتھ فیصل آباد میں بسنے والی دیگر برادریوں کے لوگوں کیلئے بھی آسانیاں پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے’ اس موقع پر آل پاکستان جٹ فائونڈیشن کے چیئرمین چوہدری الیاس جٹ نے مرکزی تنظیم آرائیاں پنجاب کے نائب صدر میاں امجد اقبال کی وفد کے ہمراہ آنے پر شکریہ اداکیا اور کہا کہ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں’ آرائیں برادری کے غریب اور متوسط طبقہ کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے جو کاوشیں اور کوششیں آپ کر رہے ہیں وہ یقینا لائق تحسین ہیں’ انہوں نے کہا کہ میاں امجداقبال’ میاں جاوید اقبال چاچو ایڈووکیٹ اور ان کی ٹیم کی قیادت میں آرائیں ایسوسی ایشن فیصل آباد اپنے کام کے اعتبار سے شہر کے مقتدر حلقوں میں اپنی پہچان بنا چکی ہے اور اس پلیٹ فارم پر لوگ اپنے مسائل حل کر رہے ہیں’میں دعاگو ہوں کہ آپ اور آپ کی ٹیم اپنے نیک مقاصد میں کامیاب ہو اور آپ سب برادری کی ویلفیئر کیلئے اسی طرح کام کرتے رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں