فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مجلس علما ومشائخ پاکستان’ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی سرپرستی میں اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے، بالخصو ص مسلمانوں پر ہندو انتہا پسند حملے کر رہے ہیں اور مسلم عبادت گاہوں کو جلا رہے ہیں، نریندر مودی ایک انتہا پسند اور متشدد قسم کا کردار رکھنے والا حکمران ثابت ہوا ہے بھارت کا سیکولر ریاست کا چہرہ بری طرح عیاں ہوا ہے۔ اس وقت بھارتی ریاست اقلیتوں کیلئے کسی جہنم سے کم نہیں ہے جہاں پر اقلیتوں کی نہ جان محفوظ ہے اور نہ مال محفوظ ہے اور نہ ہی مذہبی آزادی ہے بلکہ ہندو انتہا پسند اقلیتوں کی املاک پر قبضہ کررہے ہیں اور انہیں نریندر مودی کی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے بھارتی سرکار کی سرپرستی میں مسلمانوں پر بربریت کی انتہا کردی گئی ہے اقوام متحدہ بھارتی حکومت اور نریندر مودی کی جانب سے اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جا ئیں۔




