پاکستان میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد15کروڑ سے بڑھ گئی

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 45 فیصد ہو چکی ہے۔اسلام آباد میں اکانومی فورم سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 15کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور 2برس میں ڈیٹا کے استعمال میں تقریبا 25فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فائبر کنکشنز تقریبا 50لاکھ سے زائد ہو چکے ہیں، وائرڈ براڈ بینڈ کو ایک کروڑ گھرانوں تک پہنچانے کا ہدف ہے، پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی فرق 8فیصد رہ گیا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 45 فیصد ہو چکی، ڈیجیٹل ترقی میں خواتین کی شمولیت ناگزیر ہے،پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگلا ہدف ٹیکنالوجی مصنوعات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتوں کا فروغ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں