قتل کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہونے پر تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل پنجاب کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر اور سیاسی رہنما چوہدری میمون حسین نے تھانہ غلام محمد آباد فیصل آباد کی حدود میں اشفاق علی کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی تاحال گرفتاری نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فوری طور پر قانون کے مطابق کارروائی کرے اور مقتول کے اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔چوہدری میمون حسین نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ عام آدمی کو انصاف کے حصول کے لیے اتنی تاخیر کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟ اگر FIR درج ہو چکی ہے تو نامزد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی میں تاخیر کی وجوہات عوام کے سامنے آنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سوال بھی اپنی جگہ اہم ہے کہ کیا کوئی ملزم اتنا بااثر ہو سکتا ہے کہ قانون اس کے سامنے بے بس دکھائی دے؟ قانون کی نظر میں ہر شہری برابر ہے اور کسی بھی شخص کو اس کے اثر و رسوخ کی بنیاد پر رعایت نہیں ملنی چاہیے۔چوہدری میمون حسین نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے کیس CCD کے حوالے کرنے سے انکار کی اطلاعات بھی باعثِ تشویش ہیں۔ انہوں نے DIG CCD اور اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں