ڈکیتی،چوری کی33وارداتوں کے دوران لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید33 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ ستیانہ روڈ کے رہائشی مختار نے بتایا کہ اس کی 20سالہ بیٹی (ع) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی’ چک جھمرہ کے علاقہ189ر۔ب کے ظہور عالم کی بیٹی (پ) کو نامعلوم ملزمان، ٹی اینڈ ٹی کالونی کے عمار حسن کی ہمشیرہ (ع) اپنے بیٹے سفیان کو سکول ملنے گئی واپس نہ آئی، تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ232ر۔ب کے امجد کی بیٹی(الف) کو نامعلوم اور بچیانہ کے علاقہ 656گ ب کے سجاد کی بیٹی (ج) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ طارق آباد یتیم خانہ کے قریب عبدالمقیت سے 65ہزار وفون چھین لیے، ضلع کونسل چوک کے قریب فیضان سے جھپٹا مار کر آئی فون چھین لیا، جٹاں والا چوک غلام محمد آباد کے ابو بکر سے 25ہزار وفون چھین لیا، صدر بازار کے اویس اشرف کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، آفیسر کالونی کے زبیر سے نقدی وفون، پیپلز کالونی نمبر1 کے علی جاوید کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان چوری، ستیانہ روڈ پر آئیڈیل بیکری کے قریب مجاہد کی گاڑی سے 55لیڈیز سوٹ چوری، گٹ والا پارک کے قریب عدنان سے 20ہزار وفون، بسم اللہ چوک مدینہ ٹائون کے بلال سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، منصورآباد کے شبیر حسین سے 50ہزار وفون چھین لیا، 6ج ب کے غلام حسین کے ڈیرہ سے مویشی چور لے گئے، 146ر۔ب قاسم علی کی حویلی سے3بکرے چوری، فیڈمک کے قریب زاہد سے نقدی وفون چھین لیا، 36ج ب کے شریف کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، کینال پارک سے برکت اللہ سے نقدی وفون چھین لیا، ستیانہ روڈ پر اکبر سے نقدی وفون، ناصر ٹائون جڑانوالہ کے احسن سے 25ہزار وفون چھین لیا، ڈیفنس ویو جڑانوالہ کے ندیم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، قیمتی سامان چوری، 63گ ب کے قریب اسامہ سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، اڈا ستیانہ کے قریب صادق سے فون چھین لیا، 206گ ب کے بشیر احمد سے50ہزار وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے اختر نذیر سے موٹرسائیکل چھین لی گئی، 553گ ب کے زاہد محمود کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری، 511گ ب کے وسیم کے ڈیرہ سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے رفیق، جیل روڈ سے احمد، پیپلز کالونی کے نعمان، گلستان کالونی کے علی، غلام محمد آباد سے خالد، رضا آباد کے فلک شیر،624گ ب کے نواز اور دیگر کی موٹر سائیکل اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں