2تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے، ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ رائے آفتاب وسیم کو کلوز ٹولائن کرتے ہوئے انکی جگہ تھانہ ٹھیکریوالہ کے ایس ایچ او طاہر بشیر کو ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ تعینات کر دیا جبکہ پولیس لائن سے انسپکٹر رائے افضال کھرل کو ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں