رشوت لینے پر اشفاق قانونگو ساہیوال گرفتار

ساہیوال ( بیورو چیف) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن بشارت نبی کے احکامات پر کرپٹ ورشوت خور عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ساہیوال ارشد زمان وٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے مقدمہ نمبر 32/26 تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال کے ملزم محمد اشفاق قانونگو ساہیوال کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا ملزم نے مدعی مقدمہ سے زمین کا انتقال درج کرنے کے لیے ـ/400,000 روپے رشوت لی تھی۔ جس پر بعد از انکوائری الزام ثابت ہونے پر مقدمہ ہذا درج رجسٹر ہوا ملزم کیخلاف اینٹی کرپشن ساہیوال میں12 مقدما ت درج ہیں مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں