نبی پاک ۖ کی حیات طیبہ انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) چوہدری غلام مرتضیٰ جٹ کی فیکٹری کے افتتاح کے موقع پرعظیم الشان محفل میلادالمصطفیٰ ۖ کاانعقاد ۔ تفصیلات کے مطابق ختم شریف صوفی شریف اورچوہدری غلام مرتضیٰ جٹ کی فیکٹری کے افتتاح پرمحفل میلادالمصطفیٰ ۖ انعقاد پذیر ہوئی جس میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھمکول شریف پیرحبیب اللہ شاہ’پیرفخرندیم قاسم نے خصوصی شرکت کی ۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھمکول شریف پیرحبیب اللہ شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ نبی پاک ۖ کی زندگی ہم سب پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے محسن انسانیت ۖ نے دنیاکو جہالت ،تباہی وبربادی اور درندگی وحیوانیت سے نکال کر امن وترقی،تعلیم اور انسانیت کا درس دیا نبی مہربان ۖ تمام انسانوں کوتباہی ،ناکامی ، پریشانی،مشکل اور بربادی سے بچاناچاہتے تھے وہ تمام انسانوں کیلئے سرتاپارحمت ہی رحمت تھے ۔آپ ۖ انسانوں کو جوڑنے ،قصورواروں کو معاف کرنے ،غلطیوں پر درگزرکرنے والے ،فتح پر بھی مفتوحین کو پناہ دینے والے اورجان کے دشمنوں کو سینے سے لگانے والے عظیم رہبر رہنما وقائد تھے ۔اگر بحیثیت انسان ہم نبی پاک ۖ کی سیر ت پر عمل کریں گے تو کامیابی ،ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے نفرتوں تعصب دہشت گردی وتباہی اورجہالت سے بچ سکیں گے ۔ انسانوں کوحضرت محمدۖ کی زندگی کامطالعہ کرکے ان سے سبق لینا چاہیے ۔محفل میلادالمصطفیٰ ۖ میں محمدذوالقرنین ‘اسدعلی ‘محمدارتضیٰ ‘راناخادم حسین ‘مدثرباجوہ ‘شکیل گجر’سعیدورک ‘حامدجٹ ‘علی عبداللہ ‘وقاص پڈھیار سمیت ملک بھرسے عقیدت مندوں نے شرکت کی محفل کے اختتام پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھمکول شریف پیرحبیب اللہ شاہ نے خصوصی دعاکروائی اورعرس مبارک گھمکول شریف پرآنے کی دعوت دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں