ممبئی (شوبز نیوز) تیلگو اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے کہا کہ مختلف زبانوں میں فلمیں کرنا کبھی کوئی باقاعدہ منصوبہ نہیں تھا، بلکہ یہ سب کچھ خود بخود ہوتا چلا گیا۔جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کے کوڈاگو ضلع سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے سنیما میں مختلف زبانوں کے ذریعے اپنے فطری اور غیر منصوبہ بند سفر پر روشنی ڈالی۔واضح رہے کہ رشمیکا تیلگو، اور ہندی کے علاوہ کناڈا اور تامل فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ 30 سالہ رشمیکا نے کہا کہ میں ایک کوڈاوا ہوں اور کوڈاوا ٹک زبان بولتی ہوں، ہماری مادری زبان کی کوئی فلم انڈسٹری موجود نہیں ہے، اس لیے میرے کیریئر میں زبان کبھی رکاوٹ نہیں بنی۔ میں تمام زبانوں کو اپنی ہی زبان سمجھتی ہوں۔انھوں نے کہا کہ میرے مداح جنہیں میں اپنا خاندان کہتی ہوں، سب سے پہلے یہ مشورہ دیتے تھے کہ آپ کو تیلگو فلم کیوں نہیں کرنی چاہیے؟ یہی معاملہ ہندی کے ساتھ بھی ہوا اور اسی طرح میرے فلمی سفر کا دائرہ وسیع ہوتا گیا۔




