گوجرہ (نامہ نگار)محکمہ سپورٹس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نا اہلی گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم تباہ حالی کا شکار ہوگیا تفصیلات کے مطابق گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا جہاں پر آسٹر وٹرف لگائی گئی ہے جو پانی نہ لگنے کے باعث تبا ہ ہورہی ہے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عدم توجہ کے باعث ہاکی اسٹیڈیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہا ہے کھلاڑیوں کیلئے لگائی گئی کرسیاں اور بینچ ٹوٹ رہے ہیں پانی نہ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیتی درخت اور پودے بھی سوکھ رہے ہیں رات کے اوقات میں میچ کروانے کیلئے لاکھوں روپے کی لاگت سے فلڈ لائٹس لگائی گئیں ہیں وہ بھی ٹوٹ رہی ہیں ہاکی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کیلئے پینے کا پانی نہ ہونے سے کھلاڑی پریکٹس کرنے کے لیے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ گوجرہ شہر کو اولمپک ولیج ہونے کا اعزاز حاصل ہے جہاں سے ہاکی کے سینکڑوں کھلاڑی پیدا ہوئے جنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا مگر محکمہ سپورٹس کی عدم توجہ کے باعث گوجرہ میں ہاکی کے کھلاڑی شدید مشکلات کا شکار ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وزیر سپورٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی طرف توجہ دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف نوٹس لیا جائے ۔




