صفدرآباد(نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر صفدرآباد سٹی کو سیف سٹی منصوبے میں شامل کر لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سٹی صفدرآباد کوجو کہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کی تحصیل ہے،سیف سٹی پروگرام کے تحت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اس سلسلے میںاعلیٰ حکام نے شہر کا سروے بھی کر لیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ شہر کو ہر لحاظ سے ہر قسم کی عوام دشمن سرگرمیوں سے محفوظ کرنے کے لئے سیف سٹی منصوبے کے تحت شہر کے چاروں طرف کیمرے لگائے جائیں گے تا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفط کو تقینی بنایا جا سکے ،بلا شبہ اس طرح کے سماجی اور رفاہی کاموں کی ہرکوئی تعریف کریگا کیونکہ یہ عوامی مفاد کے کام ہیں حکومتی سیکیورٹی ادارے گو کہ پہلے ہی سے عوام کے تحفظ کے لئے کام کر رہے ہیں سیف سٹی کیمرے نصب ہونے سے سماج دشمن عناسر کا راستہ روکنے میں یقینی مدد ملے گی۔شہریوں نے اس خبر پر اظہار تشکر کیا ہے ۔




