ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ سرگرم،31وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ سرگرم، آج پھر مزید 31وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوںکی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں ناکام۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ ملک آباد میں نوید سے35ہزار وفون، رمضان نگر میں اجمل کے گھر سے قیمتی سامان چوری، رحمان پورہ کے حسنین سے نقدی و فون، ہلال روڈ پر محمد احمد کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری، پینسرہ کے قریب تنویر کی دکان سے شوز چوری، ملاں پور روڈ پر عمران سے25ہزار وفون، جھنگ روڈ پرتاب نگر کے قریب سلمان سے50ہزار چھین لیے، 383گ ب کی پروین بی بی کی حویلی سے مویشی چوری، 84گ ب کے نوید مسیح سے نقدی و فون چھین لی، رحمان ٹائون کے قریب حفیظ کے گھر سے بکرے چوری، سمن آباد فارمیسی کے قریب کاشف سے 50ہزار’ فون چھین لی، 118گ ب کے ارشد سے40ہزار و فو ن چھین لیا،ستیانہ روڈ پر عبدالحمید سے نقدی وفون چھین لی، مانانوالہ بائی پاس کے قریب عظیم سے نقدی وفون، 463گ ب کے عمران کے گھر سے مویشی چوری، اعظم آباد کے قریب عبداللہ سے جھپٹا مار کر بیگ چھین لیا، 75ر۔ب کے صادق کے ڈیرہ سے مویشی چوری، لنڈیانوالہ کے قریب نصراللہ سے 70ہزار وفون چھین لیا، ماموں کانجن کے ذیشان کے گھر کا صفایا کر دیا، مدینہ ٹائون پاسبان آفس کے قریب نصراللہ سے موٹر سائیکل چھین لی، 198گ ب کے ندیم شوکت کے گھر سے 4بکرے چوری، ملت روڈ مکھن پل کے قریب نواز سے نقدی وفون، 196ر۔ب کے عثمان خالد سے نقدی وفون، ڈائیوو روڈ پر وسیم سے نقدی وفون چھین لی اور دیگر وارداتوں میں بھی بھاری مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الشمس سکول کے باہر مجاہد محمود، واٹر ورکس جڑانوالہ سے بلال، مکوآنہ کے عمران، ملت ٹائون کے شکیل احمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں