ضیاء علمدار شاہ PHMAکے بلامقابلہ سنٹرل ،فرخ اقبال زونل چیئرمین منتخب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف صنعتکار’ سابق صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید ضیاء علمدار حسین شاہ پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ سنٹرل چیئرمین اور میاں فرخ اقبال آف کوزی انٹرنیشنل والے بلامقابلہ زونل چیئرمین ہو گئے، میاں فرخ اقبال قبل ازیں بھی پی ایچ اے کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ بلامقابلہ منتخب ہونے والے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سنٹرل چیئرمین سید ضیاء علمدار حسین شاہ اور زونل چیئرمین میاں فرخ اقبال نے کہا ہے کہ پی ایچ ایم اے کے ممبران نے جس اعتماد کا اظہار ان پر کیا وہ ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ پی ایچ ایم اے کے ممبران کے لیے ان کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کو چاہیے کہ وہ صنعتکاروں کو ریلیف دے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں