بینک اکاؤنٹس کھول کر نوسربازوں کو فروخت کرنیوالا گروہ بے نقاب

بدین (نامہ نگار) بدین میں شہریوں کو مالی فائدے کالالچ دیکر بینک اکائونٹس کھول کر نوسربازوں کوفروخت کرنے والا 5 رکنی گروہ بے نقاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق 5 رکنی گروہ میں سے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں جبکہ 2 ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل فونز سے سینکڑوں بینک اکائونٹس کی تفصیلات برآمد کی گئیں ہیں، ملزمان نے اکائونٹس کی خرید و فروخت کے لیے متعدد واٹس ایپ گروپس بنا رکھے تھے۔پولیس کے مطابق خریدے گئے اکائونٹس آن لائن فراڈ میں استعمال ہوتے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بدین میں مقدمہ درج ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں