قطری ثالثی میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات پھر ناکام

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔قطرکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، امریکی نیوزویب سائٹ ایگزیوس نے دعوی کیا کہ مذاکرات سے واقف 3 ذرائع کے مطابق دونوں فریق اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، دونوں ممالک میں دوبارہ جنگ کے خدشات بڑھ گئے۔امریکی صدرٹرمپ مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران کیخلاف بڑی فوجی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں، اخبارکے مطابق قطری ثالث نے نیویارک میں ایرانی وزیرخارجہ اوران کی ٹیم سے کئی گھنٹے مذاکرات کئے۔قطر کی جانب سے پیش کردہ دو صفحات پر مشتمل سمجھوتے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، قطری تجویز میں ایران کی ناکہ بندی اور جوہری پروگرام میں ٹھوس رعایتوں کے مطالبات شامل تھے۔ایگزیوس کے مطابق وائٹ ہائوس مذاکرات میں پیشرفت کے حوالے سے پرامید تھا، واشنگٹن سمجھتا ہے موجودہ صورتحال میں اسے سمجھوتے کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں