فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی نے بھائیوں کے ہمراہ شوہر کو اغواء کر لیا’ مریدوالہ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغوی کی بازیابی کیلئے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مریدوالہ کے علاقہ 192 گ ب کے رہائشی زین نے بتایا کہ اس کے بھائی فیض علی نے دوسری شادی کی تو اس کی پہلی بیوی مافیا بی بی کو اس کا شدید رنج تھا اور وہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی، گزشتہ شب اپنے بھائیوں کے ہمراہ چشتیاں سے گائوں آئی اور زبردستی اس کے بھائی کو گاڑی میں ڈال کر اغواء کر لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے۔




