جاپان میں جاری ایشین گیمز میں میڈلز کی دوڑ میں چین سب سے آگے

ناگویا (سپورٹس نیوز)جاپان میں جاری ایشین گیمز میں میڈلز کی دوڑ میں چین سب سے آگے ہے۔ چین نے ایشین گیمز میں اب تک 169 گولڈ، 89سلور اور 83کانسی کے تمغے حاصل کرلیے ہیں۔مجموعی طور پر 341میڈلز کے ساتھ چین پہلے نمبر پر ہے، میزبان جاپان 83 گولڈ کے ساتھ مجموعی طور پر 269میڈلز لے کر دوسرے اور جنوبی کوریا 150میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان دو چاندی اور 8 کانسی کے تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر 28 ویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں