ہیروئن سمگلنگ میں ملوث پاکستانی کا سر قلم

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ میں پاکستانی مجرم کو سزائے موت پر عمل درآمد ہو گیا۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی حکام کی تحقیقات کے بعد ہیروئین کی سمگلنگ میں ملوث پاکستانی ملزم کا مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر اسے سزا سنائی گئی اور سپریم کورٹ اور شاہی حکم نامہ جاری ہونیکے بعدآج مجرم کو پھانسی کی سزا پر عمل کیا گیا۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تمام مجرموں کو سخت سزا دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں