بارات پر پیسے لٹانے پر جھگڑا،دولہا کے چچا کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف شہزاد نے پیسے لٹانے کے دوران جھگڑے پر دولہا کے چچا کو قتل کرنے والا ملزم شکیل 5 ماہ بعد گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ 214 رب مدینہ آباد کے محمد نادر نے بتایا کہ 19 اپریل 2026ء کو بڑے بھائی دلاور کے حقیقی بیٹے روشہ کے نکاح کیلئے بارات لیکر 193 شرینوالہ کے مقصود کے گھر پہنچے تو وہاں پر پیسے لٹانے پر شکیل’ ساغر’ آکاش وغیرہ کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی تو مذکورہ ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا، خشت باری کرتے ہوئے فائرنگ بھی کر دی تو باراتیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ گولی لگنے سے اس کا بھائی منیر احمد’ باراتی راشد کو لگا جبکہ دیگر اینٹیں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ مضروبان کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر منیر احمد زخموں کی تاب نہ لاے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے قتل واقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قاتل شکیل کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ سی پی او نے قاتل کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں