فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کی زیر نگرانی سیشن 2026-27 کے انٹر کالجیٹ بوائز گیمز کا شیڈول جاری کر دیا گیا، جس میں 26کھیلوں کے لیے مختلف کالجوں اور اداروں کو میزبان مقامات مقرر کیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق سوئمنگ کے مقابلے 21اکتوبر کو ڈی پی ایس کالج فیصل آباد، ویٹ لفٹنگ 27اکتوبر کو پنجاب کالج فیصل آباد، باڈی بلڈنگ 28اکتوبر کو پنجاب کالج فیصل آباد جبکہ ریسلنگ کے مقابلے 31اکتوبر کو ایسپائر کالج فیصل آباد میں منعقد ہوں گے۔ ان چاروں کھیلوں کے لیے انٹری کی آخری تاریخ 19اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔دیگر کھیلوں میں ٹینس اور اسکواش کے لیے چناب کالج جھنگ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے لیے لا سال کالج فیصل آباد، رسہ کشی کے لیے گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج چنیوٹ، کراس کنٹری کے لیے گورنمنٹ ایم ڈی گریجویٹ کالج فیصل آباد، کراٹے کے لیے سپیریئر کالج فیصل آباد، تائیکوانڈو کے لیے سپیریئر کالج چنیوٹ اور جمناسٹک کے لیے سپیریئر کالج فیصل آباد کو میزبان مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح فٹسال کے مقابلے ڈویژنل ماڈل کالج فیصل آباد، بیس بال گورنمنٹ کالج جڑانوالہ اور پنجاب کالج فیصل آباد، والی بال پنجاب کالج تاندلیانوالہ، ہینڈبال سندل کالج فیصل آباد، کبڈی گورنمنٹ ایم ڈی گریجویٹ کالج فیصل آباد، فٹبال گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ، باسکٹ بال کیڈٹ کالج فیصل آباد، سائیکلنگ گورنمنٹ ایم ڈی گریجویٹ کالج فیصل آباد، ہاکی گورنمنٹ گریجویٹ کالج، کرکٹ مختلف نامزد کالجوں، ایتھلیٹکس بورڈ آفس فیصل آباد، تھرو بال کیڈٹ کالج جڑانوالہ روڈ اور ٹچ بال گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج فیصل آباد میں منعقد ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے کھیلوں کے فروغ کے وژن کے تحت منعقد ہونے والے انل مقابلوں کا مقصد طلبہ میں جسمانی صحت، مثبت مسابقت اور کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔ بورڈ کی جانب سے دیگر کھیلوں کی تاریخوں کا اعلان انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی (IBSC) کے آئندہ اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔




