چنیوٹ (نامہ نگار) جھنگ روڈ پر ماہ والا پمپ کے قریب شاہزور ڈالہ اور رکشے کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہزور ڈالہ چنیوٹ سے بھوآنہ کی جانب جا رہا تھا جبکہ رکشہ بھوآنہ سے چنیوٹ آ رہا تھا کہ ماہ والا پمپ کے قریب دونوں آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں احمد یار ولد سلیمان، عمر 45 سال، اور رکشہ ڈرائیور محمد عارف ولد غلام محمد، عمر 65 سال، موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ دونوں کا تعلق جامعہ آباد سے بتایا گیا ہے جبکہ حادثے میں حیدر علی ولد عظمت اللہ، عمر 18 سال، قاسم علی ولد بشیر احمد، عمر 32 سال، کاظم علی ولد قاسم علی، عمر 12 سال، ادریس ولد عظمت علی، عمر 30 سال، ذاکر ولد احمد علی، عمر 40 سال، اور ثنا اللہ ولد نور محمد، عمر 28 سال، زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا تعلق حافظ آباد، فیصل آباد اور جامعہ آباد سے بتایا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی کارروائیوں میں تین ایمبولینسز اور ایک موٹر بائیک نے حصہ لیا۔ تمام چھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دونوں جاں بحق افراد کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔دریں ثناء ۔گوجرہ(نامہ نگار)موٹر وے ایم فور گوجرہ پرٹریفک حادثہ کے نتیجہ میںد وافرادجاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ ہائی ایس نمبری7986سی اے ڈی فیصل آباد سے ملتان جاری تھی کہ موٹر وے ایم فورعلاقہ تھانہ نواں لاہورکے چک نمبر 414 ج ب کے قریب پیچھے سے آنیوالے ٹرالہ کے ساتھ کراسنگ کے دوران ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میںچار افراد شدید زخمی ہو گئے اور شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاوید اقبال چاہ احمد سکنہ جھنگ اور اسد سکنہ کبیر والا جاں بحق ہو گئے جبکہ ندیم عباس سکنہ شور کو رٹ سمیت دوافراد شدیدزخمی ہوئے،اطلاع ملنے پرریسکیواہلکارو ں نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں طبی امدادجاری ہے ۔دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرارہو گئے تھانہ نواں لاہور پولیس مصروف کارروائی ہے۔




