کراچی (بیوروچیف) کراچی ایئرپورٹ سے عمرہ و سعودیہ کے دیگر مسافروں کیلئے لازمی ویکسینیشن کی تصدیق پر عملدرآمد20نومبر صبع 10بجے سے کیا جائے گا۔ مدت میں ایک ماہ کی مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ لازمی ویکسیشن کے لئے قبل ازیں 15 اکتوبر کی اعلان کردہ تاریخ کے تحت بغیر ویکسینیشن کارڈ سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ سرکلر کے مطابق سفرسے 10 روز قبل لازمی ویکسینیشن کے تحت ائرپورٹ پر سرکاری ڈسپنسری میں 24 گھنٹے ویکسینیشن جاری تھی۔ دور دراز سے آنے والے زائرین و دیگر مسافروں کو ایمرجنسی میں کراچی ائرپورٹ ڈیپارچر لاونج میں بھی یہ سہولت دستیاب تھی۔




