فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے چھ شہریوں سے سوا تین کروڑ ہتھیا لئے’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق دھنولہ کے رہائشی عاصم نے پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ ملزمان احمد فراز نے سوا کروڑ کا کپڑا اور دیگر سامان لیکر ہڑپ کر لیا’ ملت روڈ کے رہائشی غلام مصطفی کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم محمد حسن نے کاروبار کیلئے 75لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی’ غلام محمد آباد کے علی عمران نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم عثمان نے 59لاکھ کی رقم ادھار لیکر واپس کرنے سے انکار کر دیا’ غلام محمد آباد کی عاصمہ بی بی سے ملزم ابوبکر نے 20لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ نلکہ کوہالہ کے عبدالصمد سے ملزم امان اﷲ نے 20لاکھ بٹور لئے’ لیاقت آباد کے عمر حسن نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ارسلان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 15لاکھ کی رقم لیکر واپس کرنے سے انکاری ہو گیا۔ تاہم لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔




