سی ای اوز کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈائریکٹور یٹ آف پبلک انسٹرکشن (سیکنڈری ایجوکیشن) پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سی ای اوز (DEAs)کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ہدایت نامے کے مطابق ایس ایس ٹیز کی بطور ہیڈز ترقی کے لیے زیرِ التوا کریکٹر رولز فوری بھجوانے، طلبا کے SISڈیٹا، ناموں، تاریخ پیدائش، ب فارم اور دیگر کوائف کی تصدیق کرکے غلط و دہری انٹریز درست یا حذف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تمام سرکاری، نجی اور آئوٹ سورس سکولوں میں بچوں کی حفاظت، جسمانی سزا کی مکمل ممانعت، لائف سکلز اینڈ سِوک سینس ایجوکیشن کی تدریس اور باقاعدہ عملی سرگرمیاں یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے ہر جماعت میں باقاعدہ مختصر ٹیسٹ لینے اور کمزور طلبا کی بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ڈی پی آئی سیکنڈری نے تمام سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ ان احکامات کو ہر سکول تک پہنچا کر ان پر موثر عمل درآمد اور مسلسل نگرانی یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں