وزیر اعظم شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال کی رہائشگاہ پرآمد

لاہور( این این آئی)وزیراعظم شہباز شر یف نے وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے خالہ زاد بھائی رانا سلامت کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر طلحہ برکی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں