فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر دالوال کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سے گرنے والی 41 سالہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 466 گ ب کی رہائشی 41 سالہ شکیلہ بی بی زوجہ انور اپنے عزیز کیساتھ موٹرسائیکل پر شہر کی طرف آ رہی تھیکہ جب وہ دالوال کے قریب پہنچی تو مبینہ طور پر معمولی جمپ لگنے سے تیز رفتار موٹرسائیکل سے گر پڑی اور سر میں شدید چوٹ آئیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو خاتون شکیلہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھی۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




