ممتاز تاجر لیڈر رانا تجمل وحید اشکبار آنکھوں کیساتھ سپرد خاک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شہر کے ممتاز و بزرگ تاجر لیڈر انجمن تاجران فیصل آباد فیڈریشن کے صدر ، سپیئر پارٹس ایسوسی ایشن جناح کالونی کے صدر رانا فیصل وحید اور رانا شہزاد وحید کے والد محترم حاجی رانا تجمل وحید (شکیل آٹوز والے)رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم نے ساری زندگی تاجروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کرنے میں گزاری ۔ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سرگرم رہے۔ مرحوم حاجی رانا تجمل وحید کا جنازہ ان کی رہائش گاہ بلال روڈ سول لائن سے اٹھایا گیا اور جنازہ بڑے قبرستان غلام محمد آباد میں ادا کرنے کے بعد اشکبار آنکھوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سینکڑوں تاجروں ، عمائدین شہر سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھن یوالے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق، نیو ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کریم ۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں