غلہ منڈی پریمیئر لیگ،بوہڑانوالی گراؤنڈ میں دلچسپ مقابلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بوہڑانوالی گرائونڈ میں انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی انصاف گروپ کے زیر اہتمام جاری ”غلہ منڈی پریمیئر لیگ ” کے دلچسپ مقابلے جاری’ ٹورنامنٹ کے دوسرے دن کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کے ذریعے تماشائیوںسے داد وصول کی اور کیش انعامات حاصل کئے’ بوہڑانوالی گرائونڈ میں ہونے والا یہ کرکٹ ٹورنامنٹ خوشگوار یادیں چھوڑ رہا ہے’ غلہ منڈی سمیت شہر بھر کے سینکڑوں لوگ اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے آ رہے ہیں اور انصاف گروپ کے رانا طیب خاں ‘ وائس چیئرمین شیخ محسن اور ان کی تمام ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں’ اس موقع پر چیئرمین رانا طیب خاں ‘ وائس چیئرمین شیخ محسن نے فیصل آباد کے شہریوں کو دعوت دی کہ اپنے مصروف ٹائم سے کچھ وقت تفریح کیلئے نکالیں اور ہماری کاوش کو دیکھنے بوہڑانوالی گرائونڈ میں آئیں’ انشاء اللہ آپ کو بہترین تفریح میسر آئے گی’ انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی پریمیئر لیگ کا یہ چوتھا ایڈیشن ہے اور ہر ایڈیشن پہلے سے بہتر ہو رہا ہے’ انہوں نے غلہ منڈی پریمیئر لیگ کے انعقاد کیلئے تعاون کرنے والے تمام اداروں اور شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا یہ تعاون ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دیتا ہے’ اس موقع پر مہمان خصوصی انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز سکا گروپ کے صدر سہیل نیاز طور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انصاف گروپ کے چیئرمین رانا طیب خاں اور وائس چیئرمین محسن شیخ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جن کی کوششوں اور کاوشوں سے اس قدر شاندار غلہ منڈی پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد عمل میں آیا’ انہوں نے کہا کہ سکا گروپ کا تمام تر تعاون آپ کے ساتھ ہے’ اس موقع پر انہوں نے بہترین کھلاڑیوں میں کیش انعامات بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں