سابق ہاکی کپتان شہباز سینئر سیاست میں آنے کیلئے تیار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز احمد سینئر نے سیاست میں آنیکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق شہباز احمد سینئر جلد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز احمد سینئر آئندہ عام انتخابات میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد سے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں شہباز احمد سینئرکا شمار ناصرف پاکستان بلکہ ہاکی کی تاریخ کے چند بہترین فارورڈز میں ہوتا ہے۔ان کی تیز رفتاری، حیران کن باڈی ڈاج، شاندار ڈربلنگ اور پھرتی کی وجہ سے میراڈونا آف ہاکی اورمین ود الیکٹرک ہیل جیسے القابات دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں