انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری

کراچی(بیورو چیف) انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 276 روپے 77 پیسے پر بند ہوا۔فاریکس مارکیٹ کے مطابق گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا، تاہم بدھ کو کاروبار کے اختتام پر اس کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کے نتیجے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں