لاہور (بیورو چیف) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب وسطی ڈاکٹر بابر رشید کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امیرصوبہ پنجاب (وسطی) محمد جاوید قصوری سے مشاورت، جماعتی مصالح اور ارکانِ جماعت کی آراء کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے آئندہ 2 سالہ مدت یکم نومبر 2026ء سے 31 اکتوبر 2028ء تک کیلئے درج ذیل امرائے اضلاع کا تقرر کیا ہے۔ گوجرانوالہ سے خالد محمود چہل،فیصل آباد سٹی سے میاں طاہر ایوب،جڑانوالہ سے باسم سعید چوہدری،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ڈاکٹر عطاء اللہ حمید،چنیوٹ سے سید ذوالفقار شاہ،جھنگ سے مہر شعیب سیال،شیخوپورہ سے زاہد عمران کوروٹانہ، حافظ آباد سے ملک شوکت پھلروان،نارووال سے راشد محمود چوہدری،پاکپتن سے رانا محمد معروف،ننکانہ سے عرفان حیدر پڈھیار،اوکاڑہ سے سلمان اظہر شیخ،سیالکوٹ سے امتیاز احمد بریار،وزیر آباد سے ڈاکٹر عبید اللہ گوہر،ساہیوال سے طیب محمود بلوچ، فیصل آباد صدر سے یاسر اقبال کھارا،قصور سے سردار نور احمد ڈوگر،فیصل آباد غربی سے سردار عثمان علی ایڈوکیٹ کا تقرر کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس تقرر کو جماعت اسلامی کیلئے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے اور ذمہ داران کو استقامت سے نوازے۔




