ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہارِ تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )ڈویژنل نائب صدرمرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان پروفیسرحکیم سیدمحمدیاسرشاہ قادری نے کہاہے کہ سوئی گیس کی عدم دستیابی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ شہریوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے غریبوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایک بار پھر ایل پی جی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے غریب عوام کے چولہے ٹھندے ہوگئے ہیں ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کر نے میں بری طرح ناکام دکھائے دے رہی ہے شہری شدید پریشانی کا شکار ہو گئے حالات کی ستائی عوام پہلے ہی اعصاب شکن مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہو ئے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ عوام کی زندگی آسان بنانے کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں مہنگائی کو کنٹرول کیاجائے اس بحران اور مہنگائی کے باعث کمرشل اور گھریلو صارفین کو شدید مشکلات واذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں