رائے عرفان حیدر چیئرمین ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن نامزد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز رجسٹرڈ فیصل آباد معروف صنعتکار ایچ بی انڈسٹری کے ڈائریکٹر رائے عرفان حیدر کھرل کو چیئرمین ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن نامزد کر دیا۔ موصوف خداداد صلاحیتوں کی بدولت انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔رائے عرفان حیدر کھرل نے کہا کہ انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز رجسٹرڈ کے پیٹرن انچیف میاں عرفان منان، چیئرمین سابق ایم پی اے رانا علی عباس، صدر حمزہ خالد شیخ اوردیگر کا مشکور ہوں، انہوں نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن سعی کرونگا اور انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز اور بالخصوص ایمبرائیڈری کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں