ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل عملے کی محنت کا نتیجہ ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر عابد رشیدنے ماہ ستمبر میں مختلف برقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن احمد علی شاہ، متعلقہ افسرن ااورسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل عملے کی محنت اورکام سے لگن کا نتیجہ ہے۔انھوں نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کے ساتھ تعمیراتی معیاراورحفاظتی اصولوں کی پابندی یقینی بنائی جائے تاکہ مکمل ہونے والے منصوبے صارفین کے لیے بہتر سہولت کا باعث بنیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن احمدعلی شاہ کے مطابق ماہ ستمبر 2026 کے دوران مجموعی طور پر375.186 ملین روپے کی لاگت سے 173 مختلف ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ ان میں 211.316 ملین روپے کی لاگت سے 119 دیہات کو بجلی کی فراہمی،49.467 ملین روپے کی لاگت سے 42 ایل ٹی پروپوزلز اور114.403 ملین روپے کی لاگت سے 12 ڈپازٹ ورکس کی تکمیل شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی سرکلز کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور تقسیمی نظام کی بہتری کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔ کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے 107.614 ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد میں 45، جھنگ میں106.880 ملین روپے کی لاگت سے 36، سرگودھامیں110.034 ملین روپے کی لاگت سے 60 جبکہ میانوالی میں50.658 ملین روپے کی لاگت سے 32 منصوبے مکمل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں