اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ میونسپل کمیٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ضیا اللہ گوندل کی ہدایت پر(ایم او آر)رانا سجاد نے میونسپل کمیٹی انکروچمنٹ انسپکٹر مرزا سجاد اور ٹیم کے ہمراہ باقاعدہ طور پر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے مذکوران نے انکروچمنٹ سکواڈ کے ہمراہ اندرون شہر کے بازاروں میں قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر پختہ تعمیرات کو مسمار کر دیا اور مین شاہراہوں پر تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے سامان ضبط کر لیا ہے مذکوران کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا کر شہر کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے گا دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو چاہیے کہ سرکاری فٹ پاتھ اور سڑکوں پر قائم تجاوزات کو خود بخود ختم کر دیں اور میونسپل کمیٹی انکروچمنٹ سکواڈ کیساتھ تعاون کریں بصورت دیگر بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن شروع ہونے پر عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ضیا اللہ گوندل(ایم او آر)رانا سجاد اور انکروچمنٹ سکواڈ کی کاوش کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں