سید ولی محمد شاہ کا36واں عرس مبارک آج

ماموں کانجن( نامہ نگار)ماموں کانجن سید ولی محمد شاہ کا 36 واں سالانہ عرس مبارک 2 نومبر کو بروز پیر مرکز اہلسنت و جماعت برکات العلوم ماموں کانجن میں بعد نمازعشاء منعقد ہوگا جس کی سرپرستی مفتی اعظم ماموں کانجن مولانا برکت علی رضوی اور انتظامات کی نگرانی صدر جماعت اہل سنت ماموں کانجن پیرزادہ قاری مفتی عتیق الرحمن کریں گے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا، تلاوت کی سعادت قاری طاہر منظور حاصل کریں گے جبکہ نعت شریف قاری جعفر قصوری و فضل رسول پیش فرمائیں گے اور قاری غلام حسین نوری و مفتی خان محمد قادری آف لاہور اصلاحی بیان فرمائیں گے۔ قوم و ملک کیلئے خصوصی دعا پیر محمد اویس چشتی گدی نشین پیر مکی شاہ آف پا کپتن شریف فرمائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں