جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ محکمہ انہار کے افسران نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے نہری پانی کی چوری میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈان کرتے ہوئے متعددمقامات پر غیر قانونی طور پر بنائے گئے موگہ جات ناجائز کٹ اور غیر قانونی طور زیر زمین ڈالے گئے پائپ پکڑ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کی واضح احکاماتِ کی روشنی میں سپرٹینڈنگ انجینئر یاسر سلیم لوئر چناب کینال ایسٹ سرکل فیصل آباد نے تمام فلیڈ افسران اور ماتحت عملے کو نہری پانی چوری میں ملوث افراد کیخلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی ہیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ڈی او تاندلیانوالہ کینال سب ڈویژن محمد رضوان نے سٹی تاندلیانوالہ موبائل پولیس ٹیم سب انجینئر تاندلیانوالہ سیکشن اور فیلڈ سٹاف کے ہمراہ مشترکہ طور پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ناجائز موگہ جات ٹیمپر شدہ پکڑے جبکہ تاندلیانوالہ ڈسٹری میں 3 ناجائز کٹ(آر ڈی)پکڑ کر بند کر دئیے گئے ٹیم کے ارکان نے مختلف مقامات پر زیر زمین ڈالے گئے 3 ناجائز پائپ بھی قبضے میں لے لیے ہیں محکمہ آبپاشی کے افسران نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نہری پانی کی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی نہری پانی کی چوری میں ملوث پکڑے جانیوالے افراد کیخلاف محکمانہ قوائد کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ٹیل کے کاشتکاروں کو انکے حصے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے جا رہے ہیں




