فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان بھر میں آرائیں برادری کی فلاح و بہبودکیلئے ہماری مختلف تنظیمیں کام کر رہی ہیں مگر ابھی ہمیں اور کام کرنا ہے تاکہ آرائیں برادری کیلئے ایسا مضبوط پلیٹ فارم مہیا کردیں جہاں سے ہماری آنے والی نسلیں فائدہ اٹھا سکیں’ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن آرائیاں (رجسٹرڈ) کے ایگزیکٹو ممبرز کے اجلاس سے مرکزی صدر میاں سعید ڈیرے والے’ مرکزی نائب صدور انجمن آرائیاں پاکستان میاں امجد اقبال’ میاں جمیل’ مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد حبیب’ صدر پنجاب حبیب کنول’ آرائیں یوتھ ونگ پنجاب کے صدر ڈاکٹر ابوبکر جواد’ جنرل سیکرٹری میاں احمدعلی آرائیں’ آفس سیکرٹری میاں زاہد جاوید و دیگر مقررین نے کیا’ مقررین نے کہا کہ ہمارا یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد آرائیں برادری کیلئے تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دینا ہے جس میں پاکستان بھر سے آرائیں برادری کے سپوت فائدہ اٹھا سکیں’ انہوں نے کہا کہ آرائیں برادری کے سپوت سرکاری و غیر سرکاری بڑے بڑے عہدوں پر کام کر رہے ہیں مگر آپس میں رابطے کا فقدان ہونے کی وجہ سے آرائیں برادری کے مسائل کے حل میں رکاوٹ پیش آتی ہے’ ہمیں آپس میں رابطے کا فقدان ختم کرنا ہے تاکہ ہماری برادری کے جوان اس پلیٹ فارم پر آ کر انفرادی و اجتماعی مسائل حل کرسکیں’ ہمارا ہر ممکن تعاون برادری کے ساتھ ہے۔




