پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایاہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھایاہے کشمیر بنے گا پاکستان ہر کشمیری اور پاکستانی کے دل کی آواز ہے، سری نگر میں اپنی فوجیں اتار کر کشمیر پر اپنے فوجی قبضے کا آغاز کیا تھا انہوں نے کہا کہ ہر عالمی اور سفارتی فورم پر مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانا ہماری اولین ذمہ داری ہے پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی کشمیریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موثر سفارت کاری کی بدولت دنیا مسئلہ کشمیر کو بھولی نہیں،بھارت نے اپنے ہی آئین میں ترمیم کر کے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کی اور وہاں قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی فورم پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف اپنی تقریر میں جموں و کشمیر کا مسئلہ ہر وقت اٹھاتے ہیں بھارت خود عالمی سطح پر تسلیم کر چکا ہے کہ کشمیر ایک تنازعہ ہے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا گیا،مذہبی عبادات میں آزادی نہیں جمعہ کی نماز سے بھی روکا جارہا ہے اس کے باوجود پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں