لاہور (بیوروچیف) عوام کی جانب سے احتجاج اور انتظامیہ کی کارروائیوں کے باوجود ملک بھر میں کسی بھی جگہ پر ایل پی جی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہ ہو سکی۔اوگرا کی طرف سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 294روپے مقرر کی گئی ہے تاہم صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف مقامات پر اس کی 570روپے سے 700 روپے کلو تک فروخت جاری ہے ۔ دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 700روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے آئندہ ماہ سے سرکاری قیمت پر فروخت کی امید ظاہر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ قیمتوں کے تعین کا فارمولا طے پاگیا ہے۔اوگرا کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایل پی جی کی 411 کمپنیوں میں سے صرف 45 کمپنیوں کے پاس مقامی پیداوار کا کوٹہ ہے،




