انسانیت کی خدمت کرنیوالے عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن وتنظیم الاخوةکے زیراہتمام پیرسید ہدایت رسول قادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نورہدایت کانفرنس کاانعقادکیاگیا۔ کانفرنس میںعلما کرام،سادات کرام اورمختلف سماجی، مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جس کی صدارت سید حمایت رسول شاہ قادری نے کی ۔کانفرنس میں علامہ عدنان وحیدقاسمی،مولانامحمد ریاض کھرل ممبرڈسٹرکٹ امن کمیٹی فیصل آباد،سیدشفاعت رسول قادری،حاجی محمدامین القادری،علامہ غلام اکبرساقی سربراہ جمعیت اسلامیہ پاکستان،حافظ محمدامجد ممبرمتحدہ علما بورڈ حکومت پنجاب، سید اظہرگیلانی شاہ ،پیرسیدحسنین شاہ گیلانی،میاں کاشف محمود،علامہ عزیزالحسن اعوان ،سیدجلال الدین شاہ رومی،ڈاکٹرذوالفقارعلی،رانارب نوازانجم،علامہ غلام مرتضی،سیدسعادت رسول، میاں سہیل مقصود،علامہ محمدارشد،ملک غلام حسین،عظمت حسنین شاہ،عمرفاروق علوی، خالد محمودرندھاوا،محمدارشدمغل،حافظ سرفرازاحمد،زاہد اقبال طاہر،غلام محمدقادری،خلیل احمدطاہر،سہیل چوہدری،سیدحسن شاہ،غلام مصطفی کمال نے شرکت کی۔ علامہ عدنان وحیدقاسمی،مولانامحمد ریاض کھرل،حافظ محمدامجد،علامہ غلام اکبرساقی نے پیرسیدہدایت رسول قادری کی عالم اسلام کیلئے انجام دی جانیوالی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر قرآ اور ثنا خوان رسول ۖ نے گلہائے عقیدت اورفیصل آباد کے ممتازقوال واجدعلی،زاہدعلی نے قوالی پیش کی ۔تقریب سے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف رہنے والے عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیرسیدہدایت رسول قادری سلوک و طریقت اور شریعت کے علوم میں مہارت کے ساتھ ساتھ جدید علوم پر بھی مکمل دسترس رکھتے تھے۔سیدہدایت رسول قادری ایک صاحب علم اور انسانیت سے پیار کرنے والے شخص تھے ۔ اللہ کا فضل و کرم جب کسی انسان کے شامل حال ہو جائے تو اللہ تعالی اپنے اس نیک بندے پر فیوض و برکات کے دروازے کھول دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں