لاہور ( بیوروچیف)پنجاب حکومت نے مریم نواز راشن کارڈ کی ماہ نومبر کی قسط جاری کر دی، جس کے تحت صوبے بھر کے رجسٹرڈ محنت کشوں کے اکائونٹس میں3ارب57کروڑ روپے کی سبسڈی منتقل کر دی گئی۔پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن(پیسی)کے مطابق صوبے بھر میں12لاکھ سے زائد رجسٹرڈ محنت کش اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت ہر رجسٹرڈ محنت کش کو ماہانہ 3 ہزار روپے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔پیسی حکام کے مطابق مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے تحت اب تک 46 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کی جا چکی ہے۔محکمہ لیبر اور سوشل سکیورٹی ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ محنت کشوں کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے راشن کارڈ پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے۔




