خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کی شدید قلت’مریض پریشان

خیبرپختونخوا ( بیوروچیف) خیبر پختونخوا (کے پی)کی چارکروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف8ہزار24ڈاکٹرز دستیاب ہیں یعنی ہر5سے 6ہزار افراد کیلئے ایک ڈاکٹر موجود ہے تفصیلات کے مطابق صوبے میں200 سے زائد مختلف نوعیت کے سرکاری طبی مراکز غیر فعال پڑے ہیں جبکہ سرکاری اسپتالوں میں دستیاب 18 ہزار 432 بستروں کے مقابلے 64 ہزاربستروں کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں صرف 8 ہزار 24 ڈاکٹرز دستیاب ہیں یعنی ہر 5 سے 6 ہزار افراد کے لیے ایک ڈاکٹر میسر ہے۔ دوسری جانب مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر)نگار جوہر نے دوران بریفنگ بتایا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ میں ترامیم اور اسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہیلتھ کارڈ میں خامیاں دور کرکے اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں